کنگ خان کی فلم”ڈنکی“کی شوٹنگ مکمل،پارٹی کااہتمام

کنگ خان کی فلم”ڈنکی“کی شوٹنگ مکمل،پارٹی کااہتمام
کیپشن: The shooting of King Khan's movie "Dinky" is complete, the party is organized

ایک نیوز:بالی ووڈسٹارشاہ رخ خان کی فلم”ڈنکی“کی شوٹنگ مکمل ہونے پر پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔
میڈیاکےمطابق پارٹی کااہتمام ممبئی کےایک ریسٹورنٹ میں جمعہ کی رات کوکیاگیاجس میں شاہ رخ سمیت فلم کی کاسٹ اوربالی ووڈکےدیگراداکاربھی شامل ہوئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کےہمراہ ان کی اہلیہ گوری خان اور بیٹی سہانا خان بھی ریسٹورنٹ پہنچی تھیں۔
اداکار سنیل شیٹی، اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے علاوہ دیگر کئی اداکار اور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس پارٹی میں نظر آئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ فلم”ڈنکی“ اس سال دسمبر میں ریلیز کی جائے گی۔