ایک نیوز:غزہ پراسرائیلی دہشتگردی میں 12سالہ یوٹیوبرعونی الدوس بھی شہیدہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق 12 سالہ عونی الدوس نے غزہ پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے کچھ عرصہ قبل یوٹیوب پر اپنا چینل بنایا جہاں وہ گیمنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرتے تھے اور ان کی خواہش تھی کہ وہ ایک مشہور آدمی بنیں۔
غیرملکی میڈیارپورٹ کےمطابق عونی الدوس کی شہادت کی اطلاع فلسطینی رضاکاروں نےسوشل میڈیاپردی۔
“I am Awni Al-Dous, a #Palestinian from Gaza, 12 years old.”
— Quds News Network (@QudsNen) October 20, 2023
Aouni had a YouTube channel, “Gaming.” His goal was to reach 100,000 subscribers on his channel, but Aouni was killed by an Israeli airstrike in Gaza. pic.twitter.com/6bp6gqydb4
عونی الدوس کے یوٹیوب چینل پر31 ہزار سے زائد سبسکرائبرز ہیں جس پر صرف 11 ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں۔
عونی الدوس کا خواب تھا کہ ان کے ایک لاکھ سے زائد فالوورز ہو جائیں لیکن وہ غزہ پر تازہ ترین اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گئے۔