عمرگل نےقومی ٹیم کوغلطیوں سےسیکھ کرآگےبڑھنےکامشورہ دیدیا

عمرگل نےقومی ٹیم کوغلطیوں سےسیکھ کرآگےبڑھنےکامشورہ دیدیا
کیپشن: Umar Gul advised the national team to learn from their mistakes and move forward

ایک نیوز:سابق فاسٹ باولرعمرگل کاکہناتھاکہ میگاایونٹ میں غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی اپنی غلطیوں سےسیکھ کرآگےبڑھیں،پاکستانی ٹیم میں کافی ٹیلنٹ موجودہے۔
نجی چینل سےگفتگوکرتےہوئےسابق فاسٹ باولرعمرگل کاکہناتھاکہ قومی ٹیم باؤنس بیک کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے میں پاکستان کو سپر فور میں دیکھ رہا ہوں، پاکستان کے ساتھ بھارت بھی ورلڈ کپ میں فیورٹ ہے۔
سابق فاسٹ باولرکامزیدکہناتھاکہ گزشتہ 2، 3 سالوں سے شاہین آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ کی صورت میں ایک اچھا بولنگ اٹیک ہمارے پاس تھا۔
عمرگل کاکہناتھاکہ میگا ایونٹ میں غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی اپنی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھیں، پاکستان ٹیم میں کافی ٹیلنٹ موجود ہے، کنڈیشن کے مطابق پلان پر اتریں تو کامیابی ملے گی۔
سابق فاسٹ باولرکامزیدکہناتھاکہ ورلڈ کپ میں نسیم شاہ کے نہ ہونے سے پاکستان کے بالنگ اٹیک کو بہت فرق پڑا ہے، آخری میچ میں5 وکٹیں لینے سے شاہین آفریدی کو کافی اعتماد ملا ہوگا۔
عمرگل کاکہناتھاکہ باولرزکو اپنے آپ کو خود موٹیویشن کی ضرورت ہوتی ہے گزشتہ میچز کو بھول کر فیوچر پر فوکس رکھیں، حارث رؤف کو اپنے آپ کو خود اٹھانا ہوگا اپنی بیسٹ پرفارمنس کو یاد کریں۔
سابق فاسٹ باولرکاکہناتھاکہ بھارتی وکٹیں باولرز کیلئےزیادہ موافق نہیں ہوتیں باؤنڈریز بھی چھوٹی ہیں، یہاں باولرزجیتنی جلدی کنڈیشن سے واقف اور اپنی لائن و لینتھ رکھے گا وہی کامیاب رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ انڈین وکٹوں پر باولرزکے پاس بالکل مارجن نہیں ہوتا کہ وہ بیٹسمین کو روم دیں یا باہر بال کریں یہاں ڈسپلن چاہیے ہوتا ہے۔
عمرگل کاکہناتھاکہ بھارت نے ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر پوزیشن کے لیے دو سے تین کھلاڑی تیار کئے ہیں، میری نظر میں ساؤتھ افریقا اور نیوزی لینڈ سپر فور میں شامل ہوسکتی ہیں۔
سابق فاسٹ باولرکاکہناتھاکہ پاکستان اور افغانستان کے میچ میں وکٹ کس طرح کی ہے یہ دیکھنا ہوگا گزشتہ دونوں میچز کی وکٹیں بالکل مختلف تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اتنی ہلکی ٹیم نہیں بیٹنگ اور بولنگ میں اچھے پلئیرز ہیں میچ میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔