امریکی جوڑےکیلئےایفل ٹاورکی چھت پرپھنسنابہترین ثابت ہوا

امریکی جوڑےکیلئےایفل ٹاورکی چھت پرپھنسنااچھاثابت ہوا
کیپشن: An American couple got stuck on the roof of the Eiffel Tower

ایک نیوز:امریکاسےتعلق رکھنےوالےجوڑےکیلئےایفل ٹاورکی چھت پرپھنس جاناخوش قسمت ثابت ہوا۔
میڈیارپورٹ کےمطابق امریکی شہرواشگٹن ڈی سےتعلق رکھنےوالاایک جوڑاپیرس میں موجودایفل ٹاورکی چھت کی سیرکیلئےجانےکےدوران پھنس گیا۔
عامرخان نامی نوجوان اپنی دوست کیٹ وارین کوشادی کی پیشکش کرناچاہتاتھا،جس کیلئے انہوں نے عشائیے کا وقت متعین کیا تھا اور یہ سب انہوں نے یہ پیشکش رومانوی انداز میں پرسکون ماحول میں کرنی تھی۔ 
تاہم عامر خان کی امیدوں پر اس وقت پانی پھر گیا جب پیرس کی پولیس نے اوباش نوجوان کو ایفل ٹاور پر چڑھنے کی کوشش میں گرفتار کیا اور اس تمام تر صورتحال کی وجہ سے ٹاور کی لفٹ بھی کئی گھنٹوں کیلئے بند ہوگئی جس کی وجہ سے ٹاور کی چھت پر موجود سیاح بھی پھنس گئے۔ 
عامر خان نے اپنی شادی کی پیشکش کا وقت فوراً تبدیل کردیا اور اب انہوں نے اپنی دوست کو اسی ٹاور کی چھت پر پروپوز کرنے کا فیصلہ کیا۔ 
ایفل ٹاور کی چھت پر خبر رساں ادارے کا ایک رپورٹر بھی پھنس گیا تھا جس سے بات کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ میں نے انداہ لگایا کہ ہم یہاں اپنے تصور سے زائد دیر تک پھنسے رہ سکتے ہیں، لہٰذا بہتر یہی ہے کہ کیٹ کو یہیں پروپوز کیا جائے کیونکہ کیٹ چاہتی بھی یہی تھیں کہ انہیں ٹاور کی چھت یا پھر ٹاور کے نیچے پروپوز کیا جائے۔