امریکامیں بھالوکی گھرمیں انٹری،لذانیہ چوری کرکےفرارہوگیا

امریکامیں بھالوکی گھرمیں انٹری،لذانیہ چوری کرکےفرارہوگیا
کیپشن: Bhaluki entered the house in America, stole the lasagne and escaped

ایک نیوز:امریکامیں بھالوبھی کھانےکاشوقین نکلااورایک گھرکی فریج سےلذانیہ چوری کرکےفرارہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں ایک دلچسپ اور عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں ایک بھوکا بھالو مٹر گشت کرتے ہوئے ایک گھر میں گھسا اور فریج سے لذانیہ اٹھا کر چلتا بن گیا۔
سوشل میڈیاپرایک ویڈیووائرل ہورہی ہےجس میں ایک بھالوکودیکھاجاسکتاہےکہ وہ کھانےکی تلاش میں مزےسےٹہلتاہواگھرمیں داخل ہوتاہے اور پھر پورے گھر کا معائنہ کرنے کے بعد کچن میں پہنچتا ہے۔

چالاک بھالو نے فریج کو بڑی مہارت سے کھولا اور اس میں موجود جما ہوا(فروزن) لذانیہ اٹھایا اور کچن کی کھڑکی سے چھلانگ لگاتے ہوئے گھر سے باہر چلا گیا۔
یہ ویڈیو گھر میں لگے سی سی ٹی وی سے حاصل کی گئی ہے جس میں بھالو کی تمام تر حرکات کو قید کیا گیا تھا اور اس ویڈیو کو گھر کی مالکن ہیلینا ہولیسا نے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔
خیال رہے لذانیہ ایک اطالوی ڈش ہے جو پاستا کی ایک قسم ہے جسے دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔
واضح رہےکہ اس سےقبل بھی امریکا سے ہی بھالو کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اسے سالگرہ میں شریک دیکھا گیا تھا۔