شیخوپورہ:ٹرک کی موٹرسائیکل کوٹکر،ماں اوربیٹی جاں بحق

شیخوپورہ:ٹرک کی موٹرسائیکل کوٹکر،ماں اوربیٹی جاں بحق
کیپشن: Sheikhupura: Truck motorcycle Kotkar, mother and daughter died

ایک نیوز:شیخوپورہ میں ٹرک کی موٹرسائیکل کوٹکرکےنتیجےمیں ماں اوربیٹی جاں بحق ہوگئی اورڈرائیورموقع سےفرارہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق شیخوپورہ کےقریب ہرن مینار روڈ پر آئل ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سےماں اور بیٹی جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادکارروائیاں کرتےہوئےجاں بحق ہونےوالی ماں اوربیٹی کی لاشوں کوضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔حادثےمیں دونوں خواتین موقع پرہی جاں بحق ہوگئی،جاں بحق ہونےوالی ماں اوربیٹی کی شناخت42سالہ نصرت بی بی اور8سالہ اریش کےنام سےہوئی۔ جاں بحق ماں بیٹی نورپورہ بدو روڈ شیخوپورہ کی رہائشی تھیں۔
پولیس کےمطابق واقع حادثےکےبعدٹرک ڈرائیورموقع سےفرارہوگیا،واقع کی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورٹرک کواپنی تحویل میں لےلیاگیا۔