ملتان سلطانز نے ایک اور خاتون کوچ کی خدمات حاصل کرلیں

ملتان سلطانز نے ایک اور خاتون کوچ کی خدمات حاصل کرلیں
کیپشن: Multan Sultans have hired another female coach

ایک نیوز: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی فرنچائز  ملتان سلطانز  نے ایک اور خاتون کوچ کی خدمات حاصل کر لیں۔

ملتان سلطانز نے  انگلینڈکی سابق کرکٹر ایلیکس ہارٹلےکو اسسٹنٹ اسپن بولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ایلیکس ہارٹلے 28 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ْ

 ملتان سلطانز  نے ثقلین مشتاق کو  اسپن بولنگ کوچ  اور  ٹیم مینٹور  بھی مقرر کیا ہے۔ ملتان سلطانز  نے اس سے قبل سابق آئرش خاتون کرکٹر کیتھرین ڈالٹن کو فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کیا تھا۔