ایک نیوز نیوز : سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر، اداکارہ صوفیہ مرزا اور سابق ڈی جی ایف آئی اے ثناء اللہ عباسی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق لاہور کے تھانہ سیکریٹریٹ میں صوفیہ مرزا کے سابق شوہر عمر فاروق نے مقدمے کے اندراج کی درخواست دائر کی،مقدمے میں فراڈ، ریکارڈ ٹیمپرنگ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہزاد اکبر اور سابق ڈی جی ایف آئی اے نے دیگر کے ساتھ ملکر جعلی وارنٹس تیار کروائے، صوفیہ مرزا، شہزاد اکبر اور ثناء اللہ عباسی نے جھوٹے مقدمے بھی درج کرائے۔
شہزاد اکبرکیخلاف مقدمہ درج
Oct 22, 2022 | 22:43 PM