فیروزوالا:گھر میں گھس کر دو بھائیوں کو قتل کردیا گیا

Oct 22, 2022 | 22:29 PM

ایک نیوز نیوز :فیروزوالہ کی نواحی آبادی کشمیر ٹاون میں قتل کی لرزہ خیز واردات، رات گئے نامعلوم افراد نے گھر گھس کر دو سگے بھائیوں کو بے دردی سے فائرنگ کر کے  موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تفصیلات کےمطابق دونوں بھائی گھر کے تعمیراتی کام میں مصروف تھےجنہیں نامعلوم افراد نے قتل کردیا، قتل ہونے والے بھائیوں کی شناخت زیشان اور ارسلان کے نام سے ہوئی ، اطلاع ملتے ہی تھانہ فیروزوالہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈیڈ ہاوس منتقل کرکے کاروائی شروع کردی۔

مزیدخبریں