ایک نیوز نیوز : بھارتی ریاست اوڈیسہ میں سورج گرہن والے دن( 25 اکتوبر کو)حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق اوڈیسہ کی حکومت نے ہفتہ کو 25 اکتوبر کو سورج گرہن کی وجہ سے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔حکومتی اعلان کے مطابق تمام سرکاری دفاتر، اسکول، کالج، تعلیمی ادارے، عدالتیں، بینک اور دیگر مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔واضح رہے کہ 25 اکتوبر 2022 کو دوسرا جزوی سورج گرہن ہوگا ۔ یہ یورپ، شمالی افریقہ، مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے مغربی حصوں میں نظر آئے گا۔ یہ سورج گرہن جزوی طور پر پاکستان میں بھی نظر آئے گا۔پاکستانی وقت کے مطابق2بج کر 58منٹ پرشروع ہوگا اور تقریبا چھ بجے ختم ہوگا۔ بھارت کی تمام ریاستوں میں بھی سورج گرہن نظر آئے گا۔
سورج گرہن کے دن بھی عام تعطیل کا اعلان
Oct 22, 2022 | 21:57 PM