ایک نیوز نیوز : ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کےمطابق پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتےہوئے 112رنز بنائے ۔افغانستان کی جانب سے ابراہیم زردان 32 اور عثمان غنی 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن نے 10 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مارک ووڈ اور بین اسٹوکس 2، 2 اور کرس ووکس 1 وکٹ حاصل کر سکے۔
انگلینڈنے 113 رنز کا ہدف 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ لائم لِیونگسٹون 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ایلکس ہیلز 19، جوس بٹلر اور ڈیوڈ ملان 18، 18 رنز بنا نے میں کامیاب رہے ۔افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی، مجیب الرحمان، راشد خان، فرید احمد اور محمد نبی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔