ایک نیوز نیوز: اسلام آبادپولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی صالح محمد کے گلے میں ملزمان والی تختی ڈال کر تصویر وائرل کردی ۔
اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی صالح محمد کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کی ہے جس میں ان کے گلے میں عادی ملزمان والی تختی ڈال کراس پر ان کے جرائم کی تفصیل لکھی ہے ۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے اس پر احتجاج کیا ہے اور سوشل میڈیا پر تصویر کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رکن قومی اسمبلی کے ساتھ سلوک ہے! ایسا تو کلبوشن اور احسان اللّہ احسان کے ساتھ نہیں کیا گیا تھا۔ اپنی نفرت میں ملک کو آگ میں جھونک رہے ہیں۔
یہ رکن قومی اسمبلی کے ساتھ سلوک ہے!
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 22, 2022
ایسا تو کلبوشن اور احسان اللّہ احسان کے ساتھ نہیں کیا گیا تھا۔
اپنی نفرت میں ملک کو آگ میں جھونک رہے ہیں pic.twitter.com/f0jUhG81Zl
یادرہے گذشتہ روز الیکشن کمیشن کے باہر پولیس اہلکار سے حادثاتی طور پر فائر ہوگیا۔پولیس گارڈ کا تعلق خیبرپختونخوا پولیس سے ہے۔حادثاتی گولی پی ٹی آئی کے ایم این اے صالح محمد کے گارڈ سے چلی جس پر اسلام آباد پولیس نےکے پی کے پولیس اہلکار سے گن چھین لی،بعدازاں ایم این اے صالح محمد اور ان کے گارڈ کو حراست میں لے لیا۔ تاہم آج انہیں اسلام آباد کی کچہری میں پیش کیا گیا اور جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی ، عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایم این اے صالح محمد اور ان کے دو سیکیورٹی گارڈز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔ دوسری طرف آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے تصویر وائرل کرنے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ سی آر او انچارج اور ملوث اہلکار کو تا حکمِ ثانی معطل کردیاہے۔اس سارے معاملے پر ایس ایس پی آپریشنز کو انکوائری کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی ایم این اے صالح محمد کے ساتھ آئے ہوئے پولیس کے دو گارڈز کو گرفتار کرنے کے بعد شدید تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے. pic.twitter.com/himY3feBVf
— Mohsin Ur Rehman Khosa (@mohsinihro) October 21, 2022