ایک نیوز نیوز: شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کو اہلیہ علیزے سے طلاق کے بعد عدالت کی جانب سے سخت شرائط پر اپنے بچوں سے ملنے کی اجازت مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق فیملی کورٹ نے علیزے سلطان کو بچے اپنے پاس رکھنے کی اور فیروز خان کو اُن سے ایک ماہ میں دوبار ملاقات کی اجازت دے دی۔عدالت کی جانب سے یہ شرائط رکھی گئی ہیں کہ جب بھی فیروز خان بچوں سے ملنے جائیں گے تو پہلے اپنا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ عدالت میں جمع کروائیں گے۔اداکار فیروز خان نے فیملی کورٹ میں بچوں سے ملاقات اور حوالگی کی درخواست دائر کر رکھی تھی جس کا فیصلہ کل سنادیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فیروز خان کی اہلیہ علیزے سلطان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر طویل عرصے سے طلاق سے متعلق پھیلی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے اس کی تصدیق کی تھی۔
علیزے سلطان نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ ہماری 4 سالہ شادی الجھنوں کا شکار رہی۔ اس عرصے کے دوران میں نے اپنے شوہر کی جانب سے مسلسل جسمانی و نفسیاتی تشدد، بے وفائی اور بلیک میلنگ کا سامنا کیا ہے۔