ایک نیوز نیوز: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلہ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 89 رنز سے شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں 5 آسٹریلین بلے باز 10 سے زیادہ سکور نا کر سکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ گلین میکسویل نے 28 رنز سکور کیے۔ پیٹ کمینس 21، مارش 16، کپتان فنچ 13 اور ٹم ڈیوڈ 11 رنز سکور کر سکے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 6 رنز کے عوض تین آسٹریلیوی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ مائیکل سینٹنر نے 3، ٹرینٹ بولٹ نے 2، فرگیسن اور ایش سودھی 1،1 وکٹ حاصل کر سکے۔
نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے جبکہ آسٹریلوی ٹیم 111 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیون کونوے نے 58 گیندوں پر 92 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔اس کے علاوہ فِن ایلن نے 16 گیندوں پر 42 رنز اسکور کیے۔ کپتان کین ولیمسن 23، گلین فلپس 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ جیمز نیشم 26 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے دو جب کہ ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ج دوسرے میچ میں افغانستان اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔