اوباش نوجوانوں کی بزرگ کو کھمبے سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیووائرل

تشدد کرنے والوں کے چہرے واضح طور پر دکھائی دے رہے ہی۔  
کیپشن: تشدد کرنے والوں کے چہرے واضح طور پر دکھائی دے رہے ہی۔  

ایک نیوز نیوز: کراچی میں چوری کے شبہ میں شہریوں نے اپنی عدالت لگا لی اور    بزرگ شہری کو کھمبے سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ 

تفصیلات کے مطابق  تھانہ سعود آباد کی حدود ملیر شادماں ٹاؤن کے علاقے میں چوری کی واردات کے شک پر بزرگ آدمی کو باندھ کر اوباش نوجوانوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اوباش نوجوانوں نے بزرگ شہری پر تشدد کی  ویڈیو بنائی  اور سر عام  قانون کی دھجیاں اڑاتے رہے ۔ ویڈیو میں تشدد کرنے والوں کے چہرے واضح طور پر دکھائی دے رہے ہی۔  

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-22/news-1666434284-7914.mp4

 پولیس کی جانب سے  تاحال  کوئی  کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی صاف شفاف انکوائری کے بعد قانونی کاروائی کریں گے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-22/news-1666434281-1090.mp4