صحافی سے ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں زیادتی، ڈونالڈ ٹرمپ کا بیان ریکارڈ

trump caroll
کیپشن: trump caroll
سورس: google

  ایک نیوز نیوز: خاتون کالم نگار کی جانب سے عصمت دری کے الزام کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہتک عزت کے معاملے پر حلفیہ بیان قلمبند کیا گیا ہے ۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میگزین کی  ای جین کیرول نے الزام لگایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ان پر 1990 کی دہائی کے وسط میں نیویارک کے بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹور کے ڈریسنگ روم میں جنسی حملہ کیا تھا۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جین کیرول جھوٹ بول رہی ہیں۔جس کے بعد جین کیرول نے ان پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے ۔

اس مقدمے کی عدالت میں سماعت چھ فروری سے شروع ہو گی۔ سی این این کے مطابق انھوں نے بیان فلوریڈا میں اپنی مار اے لاگو سٹیٹ سے  ریکارڈ کرایا  ۔
نیویارک میگزین  کی  کالم نگار جین کیرول نے کہا تھا کہ ان کی سنہ 1995 کے آخر میں یا 1996 کے اوائل میں ایک ڈپارٹمنٹ سٹور برگڈورف گڈمین میں ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک تحفہ خریدنے میں مدد کر رہی تھی جس دوران وہ دونوں اس سٹور کے ڈریسنگ روم میں جا پہنچے ۔  جہاں ٹرمپ نے ان کا ریپ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت وہ 52 سال کی تھیں اور ٹرمپ کی عمر 50 کے لگ بھگ تھی۔

  جین کیرول کے مطابق انھوں نے اس واقعے کے بارے میں اپنے دو دوستوں کو بتایا تھا۔ ایک نے انھیں پولیس کے پاس جانے کا مشورہ دیا، لیکن دوسرے نے انھیں خاموش رہنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘بھول جاؤ! اس کے پاس 200 وکیل ہیں۔ وہ تمہیں زندہ درگور کر دے گا۔