ایک نیوز نیوز: بھارت کی دہلی یونیورسٹی پر سنگین الزام عائد کیا گیا ہے ۔ فیکلٹی آف لا نے 400 سے زیادہ طلبا کو صفر نمبر دے کر فیل کر دیا۔
دہلی یونیورسٹی کے طلبا نے لا فیکلٹی کے نتائج میں بے ضابطگیوں کا الزام لگایا ہے۔ طلبہ کی بڑی تعداد نے لا فیکلٹی کے باہر اپنا احتجاج کیا ہے جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے اطلاع جاری کرتے ہوئے نتائج میں غلطی کو جلد از جلد دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے
مظاہرین کے مطابق لا فیکلٹی کے طلبا کے امتحانات کے نتائج کچھ دن پہلے جاری کئے گئے تھے۔ اس میں بہت سے طلبا کو مارک شیٹ میں صفر نمبر یا یا غیر حاضر ظاہر کرتے ہوئے فیل کر دیا۔ اس پر طلبا نے ایک گوگل فارم کے ذریعے طلبا کی رائے طلب لی۔ اس گوگل فارم میں تقریباً 400 طلبا نے بتایا کہ انہیں فیل قرار دیا گیا ہے۔
تاہم اب طلبا کا کہنا ہے کہ لا فیکلٹی دوبارہ حساب کتاب کر کے درست نتیجہ جلد جاری کرے گی۔