مکان کی چھت گرنے سے2 بچے جاں بحق، 5 زخمی

 دو بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔
کیپشن: دو بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔

ایک نیوز نیوز: حجرہ شاہ مقیم کے گاؤں بہلول پور میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر دو بچے جاں بحق  جبکہ پانچ زخمی ہو گئے ہیؐں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا 

تفصیلات کے مطابق  حجرہ شاہ مقیم کے نواحی  گاؤں بہلول پور میں اچانک بوسیدہ مکان کی چھت گرنے  کے نتیجہ میں دو بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 6سالہ ام ہنی اور سات سالہ احسان کے نام سے ہوئی ہے۔

   ریسکیو 1122نے دیگر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔  جہاں پر انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے پولیس اور دیگر انتظامی افراد نے جائے حادثہ  پر پہنچ گئے  اور وقوعہ کی تحقیقات شروع کر دی