سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کو سرکاری رہائش گاہ  خالی کرنے کا حکم

Oct 22, 2022 | 13:02 PM

ایک نیوز نیوز: مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی کو  حکام نے سری نگر کے ہائی سیکورٹی والے گپکار روڈ پر واقع سرکاری رہائش گاہ کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

 یادرہے اس سے قبل ریاست کے ایک دیگر سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے بھی سرکاری رہائش گاہ کو خالی کرایا جا چکا ہے۔

 بھارت کی وفاقی حکومت نے 2020 میں ریاست کے سابق وزرائے اعلیٰ کو تاحیات سرکاری رہائش کی سہولت دینے والے قانون میں تبدیلی کر دی تھی، جس کے بعد سب سے پہلے عمر عبداللہ کو سرکاری بنگلہ خالی کرنا پڑا تھا۔

 مقبوضہ جموں و کشمیر حکومت کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاست کے محکمہ وسائل نے محبوبہ مفتی کو نوٹس دے کر گپکار روڈ پر واقع فیئر ویو رہائش گاہ کو جلد از جلد خالی کرنے کو کہا ہے۔ فیئر ویو محبوبہ مفتی اور ان کے والد مفتی محمد سعید کی سرکاری رہائش تھی جب وہ وزیر اعلیٰ تھے۔
 ذرائع  کاکہناہے کہ محبوبہ مفتی کو ان کی سیکورٹی کو دھیان میں رکھتے ہوئے متبادل رہائش کی پیشکش کی گئی ہے۔ لیکن اب یہ مفتی محبوبہ پر منحصر ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے پیشکش کی گئی رہائش کی سہولت لیتی ہیں یا اپنی نجی رہائش میں رہنا پسند کرتی ہیں۔

مزیدخبریں