ایک نیوز نیوز: دبئی میں جائیداد خریدنے والے 10 بڑے ملکوں کی فہرست میں پاکستان ساتویں نمبر پر پہنچ گیا۔
بروکریج فرم بیٹر ہومز کی رپورٹ کے مطابق روسی شہری دبئی کی مارکیٹ میں جائیداد کے سب سے بڑے خریدار کے طور پر سامنے آئے ہیں، خریداروں کے طور پر انھوں نے بھارتی، برطانوی اور اطالوی سرمایہ کاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
بروکریج فرم بیٹر ہومز کی طرف سے جاری کردہ 2022 کی تیسری سہ ماہی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسیوں کے بعد برطانیہ،بھارت،جرمنی، فرانس، امریکا، پاکستان، لبنان، کینیڈا اور رومانیہ کے سرمایہ کار آتے ہیں۔ یادرہے اس سے قبل پاکستان آٹھویں نمبر تھا اور محض ایک سال میں پاکستان نے ایک نمبر ترقی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لگژری پراپرٹی کے لین دین میں گزشتہ سال کی ابتدائی ششماہی کے مقابلے میں 87 فیصد اضافہ ہوا اور اپارٹمنٹس کا حصہ تمام لین دین کا 62 فیصد بنا۔سرمایہ کاروں نے فروخت پر غلبہ رکھا جو تمام خریداروں کا 68 فیصد بنتا ہے، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔