اے این ایف کا منشیات فروشوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن

 خاتون کو بحرین جاتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا
کیپشن: خاتون کو بحرین جاتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا

ایک نیوز نیوز: اینٹی نارکوٹکس فورس  نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ جانے والے ملزم کے پیٹ سے 101 عدد ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرلیے ہیں۔

دوسری کارروائی میں اے این ایف نےسیالکوٹ پر خاتون کے ٹرالی بیگ سے 1کلو 10 گرام آئس برآمد کرلی جبکہ گجرات کی رہائشی خاتون کو بحرین جاتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔حکام نے ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب فیض آباد میں احتجاج پر تحریک انصاف کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔تحریک انصاف کے کارکنان نے گزشتہ روز فیض آباد میں احتجاج کیا اور مبینہ طور پر توڑ پھوڑ بھی کی جس پر سرکار کی مدعیت میں تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج ہوا۔

وفاقی دارالحکومت کے تھانہ آئی نائن میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف درج مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں اہم پی ٹی آئی رہنما بھی نامزد ہیں۔