ایک نیوز نیوز: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں دفاعی چیمپئن اور میزبان آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپر 12 مرحلے کا افتتاحی میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں گروپ 1 کی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہیں جبکہ آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں افغانستان اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے لیے 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا۔
واضح رہے کہ پہلے مرحلے کے اختتام پر 8 میں سے چار ٹیموں کو مین راؤنڈ سپر 12 کے لیے کوالیفائی کرنا تھا۔گروپ اے کی ٹاپ ٹیم اور گروپ بی میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم نے مین راؤنڈ کے گروپ 1میں جگہ بنانی تھی۔
اس طرح کوالیفائنگ راؤنڈ میں گروپ بی کی ٹاپ ٹیم اور گروپ اے میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم نے مین راؤنڈ کے گروپ 2 میں شامل ہوئی تھی۔
تاہم پہلے مرحلے کے اختتام پر سری لنکا اور آئرلینڈ نے سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 میں جگہ بنالی ہے جبکہ زمبابوے اور نیدرلینڈز گروپ 2 میں شامل ہوگئے ہیں۔جس کے بعد گروپ 1 میں
آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، افغانستان، سری لنکا اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ گروپ 2 میں پاکستان، بھارت، جنوبی افریقا، بنگلادیش، زمبابوےاور نیدرلینڈز کی ٹیمیں شامل ہیں۔