ایک نیوز نیوز: یوکرین جنگ کے تناظر میں روس اور امریکا کے وزرائے دفاع کے درمیان غیرمعمولی ٹیلیفونک رابطہ ،،بین الاقوامی سکیورٹی کے معاملات زیربحث آئے پیوٹن کو تنہا نہ کیا جائے ، فرانس کی اپیل۔
روسی اور امریکی وزرائے خارجہ میں رابطہ ایک ایسے وقت ہوا جب یوکرین کے مفتوحہ شہر خیرسن کا قبضہ چھڑانے کے لیے روس کے حامی حکام نے جنوبی شہر کو قلعے میں بدلنے کا اعلان کیا ہے جبکہ کیئف کی افواج خیرسن پر روس کا قبضہ ختم کرنے کے لیے پیش قدمی کر رہی ہیں۔
دوسری طرف فرانس کی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے خبر دار کیا ہے کہ روسی صدر کو مکمل طور پر تنہا کر دینا خطرناک ہو سکتا ہے۔ ضروری ہے کہ روس کے ساتھ رابطے کی لائنوں کو کھلا رکھا جائے۔
روس امریکی وزرائے دفاع کے اس رابطے کے بارے میں زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں ۔روس کی وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ بین الاقوامی سکیورٹی کے معاملات زیرِ بحث آئے جن میں یوکرین کی صورتحال بھی شامل تھی۔
امریکی فوج کے ترجمان کے بیان کے مطابق وزیر دفاع آسٹن نے یوکرین کے خلاف جاری جنگ کے دوران رابطے بحال رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ فروری میں یوکرین پر روس کے حملے کے دونوں ملکوں کے وزرائے دفاع میں دوسرا رابطہ ہے۔ قبل ازیں مئی کے مہینے میں امریکی وزیر دفاع نے ماسکو سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔