ایک نیوز نیوز: سراج الحق نے کہا ہےکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا پی ٹی آئی کا حق ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا عمران خان کو نااہل قراردینا تاریخ کا ایک سبق ہے۔
الیکشن کمیشن کا عمران خان کو نااہل قراردینا تاریخ کا ایک سبق ہے۔ توشہ خانہ سے جن سابق حکمرانوں نے فائدہ اٹھایا ہے، ان سب کے خلاف فیصلہ سنایا جائے۔ اگر عمران خان کو نااہل کرنا تھا تو ضمنی الیکشن کروا کر عوام کا وقت اور ملکی خزانہ کیوں لٹایا گیا۔
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) October 21, 2022
انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ سے جن سابق حکمرانوں نے فائدہ اٹھایا ہے، ان سب کے خلاف فیصلہ سنایا جائے اور اگر عمران خان کو نااہل کرنا تھا تو ضمنی الیکشن کروا کر عوام کا وقت اور ملکی خزانہ کیوں لٹایا گیا۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا پی ٹی آئی کا حق ہے مگر موجودہ سیاسی بحران کا حل صرف اور صرف ڈائیلاگ ہے، سیاسی جماعتیں، سیاسی بصیرت اور رواداری کا مظاہرہ کریں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ ملک کو کسی غیر جمہوری عمل سے بچانے کے لیے قومی ڈائیلاگ کا فوری آغاز ہونا چاہیے۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا پی ٹی آئی کا حق ہے، مگر موجودہ سیاسی بحران کا حل صرف اور صرف ڈائیلاگ ہے۔ سیاسی جماعتیں، سیاسی بصیرت اور رواداری کا مظاہرہ کریں۔ ملک کو کسی غیر جمہوری عمل سے بچانے کے لیے قومی ڈائیلاگ کا فوری آغاز ہونا چاہیے
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) October 21, 2022