ایک نیوز نیوز: ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق ایڈوائزر اسٹیو بینن کو 4 ماہ قید کی سزا ہو گئی۔ ساڑھے چھ ہزار ڈالر جرمانہ بھی دینا ہو گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اسٹیو بینن کو پچھلے سال کیپیٹل ہل میں ہجوم کے حملے کی تحقیقات میں کانگریس سے تعاون کرنے سے انکار پر 4 ماہ کی سزا سنائی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر کو 6 جنوری 2021 کو کیپٹل ہل پر حملے کی تحقیقات کرنے والی کانگریس کمیٹی کے سامنے گواہی دینے سے انکار کے جرم میں ملوث پایا گیا جس پر پراسیکیوٹر نے 6 مہینے کی سزا دینے کی درخواست کی تھی جبکہ بینن کے وکیل نے رہائی کی درخواست کی تھی۔
امریکا کے ڈسٹرکٹ جج کارل نکولس نے امریکی صدر کے سابق مشیر پر 6 ہزار 500 ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا، جج نے سزا کے خلاف اپیل کی صورت میں بینن کو اجازت دی کہ وہ سزا کاٹنے کو مؤخر کرسکتے ہیں۔