کراچی: ڈاکوؤں کی فوڈ ڈیلیوری بوائے سے لوٹ مار کی کوشش

Oct 22, 2022 | 08:55 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: کراچی میں گلشن اقبال لال فلیٹ کے قریب 2 ڈاکوؤں نے فوڈ ڈیلیوری بوائے سے لوٹ مار کی کوشش، ایک ملزم گرفتار دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس کے مطابق لال فلیٹ کے قریب 2 ملزمان فوڈ ڈیلیوری بوائے سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس نے مزاحمت کی، اس دوران قریب موجود سکیورٹی گارڈ نے ملزمان پر فائرنگ کر دی جس کے بعد 1 ملزم فرار ہوگیا جبکہ دوسرا کود کر بنگلے میں داخل ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز نے گھر گھر تلاشی لینے لگی اس دوران ایک گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے میں ملزم چھت پر چھپا ہوا نظر آیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ  پولیس اور رینجرز نے ملزم کو گرفتار کر کے شاہراہ فیصل تھانے منتقل کردیا۔

مزیدخبریں