علی ظفر کے گانے پر مادھوری ڈکشت  کا ڈانس:ویڈیو وائرل

Oct 22, 2022 | 00:49 AM

ایک نیوز نیوز :بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ڈانسرمادھوری ڈکشٹ نے پاکستانی گلوکار علی ظفر کے گانے پر ڈانس کی ویڈیو شئیر کردی جو دیکھتے دیکھتے ہی وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق مادھوری ڈکشٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ علی ظفر کے گانے پر رقص کر رہی ہیں، جس کے کیپشن پر انہوں نے علی ظفر کے گانے کے الفاظ ’تم سے ہی ہم کو پیار ہے‘ لکھے۔


جہاں دونوں سٹارز کے مداح اس ویڈیو سےمحظوظ ہورہے ہیں وہیں علی ظفرنے بھی اس ویڈیو کو خوب پسند کیا ۔انہوں نے بھی اپنے انسٹاگرام پر مادھوری کی ڈانس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنی پسندیدہ مادھوری ڈکشٹ کو اپنے گانے پر ڈانس کرتے دیکھنا بہت خوبصورت احساس ہے۔

مزیدخبریں