حویلیاں سے گرفتار ٹی ایل پی کارکنوں کے حوالے سے تشویشناک خبر 

Oct 22, 2022 | 00:23 AM

ایک نیوز نیوز:حویلیاں میں جلوس کے دوران گرفتار ہونیوالے تحریک لبیک پاکستان کے 79 کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل ہری پور بھیج دیاگیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت میں تحریک لبیک پاکستان  کے گرفتار کارکنوں کوپیش کیا گیا ۔ٹی ایل پی کے گرفتار کارکن دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے تھے ۔ عدالت نے کارکنوں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ 
واضح رہے کہ حویلیاں پولیس نے اتوار اور پیر کوجلوس نکالنے والے ٹی ایل پی کے 79 کارکنوں کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے جلوس، جلسے اور اجتماعات پر پابندی کے باوجود جلوس نے حویلیاں کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی۔پولیس دعوی کیا ہے کہ ٹی ایل پی کے مسلح کارکنوں نے چنبہ پل پر لگائی گئی رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی ،پل پر تعینات پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی اور پتھراؤ کیا،جس سے 33 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ، اس کے علاوہ سرکاری اور نجی املاک کو نقصان بھی پہنچا ، پولیس اہلکاروں کو بھی یرغمال بنایا گیا۔
دوسری جانب تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی نے بتایا کہ ہمارے کارکن جلوس ختم کرکے واپس جارہے تھےکہ پولیس نے پیچھے فائرنگ کردی ، جس سے ہمارے کئی کارکن شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

مزیدخبریں