جرنیلوں،سیاست دانوں کی جائیدادوں اور عوام کی ذلالت میں اضافہ ہو رہا ہے:سراج الحق

Oct 22, 2020 | 15:30 PM

admin
چنیوٹ (ایک نیوز نیوز) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ صرف موت اور خون سستا رہ گیا ہے، صنعت تباہ ہو چکی ہے

ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کی اس موقع پر ضلعی دفتر جماعت اسلامی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی واحد جمہوری جماعت ہے۔جمہوریت کی بات کرنیوالوں میں صرف خانہ دانی بادشاہت ہےاور ایک شخصیت کے گرد تمام نظام موجود ہوتا ہے یہاں کارکن صرف قربانیان دینے کیلئے ہوتا ہے۔جماعت اسلامی کے علاوہ باقی جماعتیں صرف اپنے نابالغ بچوں کو عہدے بانٹنتے ہیں ان تمام جماعتوں کے اندر بھی الیکشن ہو، الیکشن کمیشن سرپرستی کرے۔ملکی حالات یہ ہیں کہ اسلام آباد میں پی ایچ ڈی سکالرز نے دھرنہ دیا ہوا تھا.

موجودہ حکومت نے تعلیمی بجٹ میں کمی کی ہے۔ یونیورسٹیوں کے پراجیکٹ بند ہو گئے ہیں۔چانسلرز نئے لوگوں کو لینے کے بجائے پرانے لوگوں کو بھی فارغ کر رہے ہیں۔سکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں کے سکالرز بھی مشکل میں ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=7_iDX9753PI
لیڈی ہیلتھ ورکرز نے چھ دن دھرنہ دیا، ہزاروں کی تعداد میں مائیں بہنیں اپنے شیرخوار بچوں کیساتھ سردی میں بیٹھے رہے لیکن ان کو سننے کے لئے کوئی حکومتی حکام تیار نہیں ہیں
چند دن پہلے کلرک آئے وہ بھی روتے رہے، مہنگائی نے سرکاری ملزمان کا یہ حال کر، دیا باقی عوام کا کیا حال ہو گا۔ادارے تباہ حالی کا شکار ہیں۔
ریڈیو پاکستان بھی تباہ کر دیا گیا۔حکومت کا ایک کروڑ نوکریوں کے برعکس ہر روز لوگ بے روز گار ہو رہے ہیں۔ ناقص پالیسیاں عوام کو بے، روز گار کر رہی ہے، بجلی کے بل لے کر عوام رو رہے ہیں۔ تنخواہ تندور پہ کام کرنے والے، کی پندرہ ہزار ہے.

کل ایک تندور پہ ملازمت کرنے والا رو رہا تھا کہ ماں کا علاج کروں یا بل ادا کروں ۔عمران خان نے وعدہ کیا تھا ہیلتھ اور ایجوکیشن پہ کام کروں گا.

دوائیوں کہ قیمت میں ہزار گنا اضافہ ہوا، ادویات کمپنیاں مزے اڑا رہی ہیں۔ پنجاب میں 75 روپے فی کلو آٹا ہو گیا، چینی اور چائے کی قیمتوں میں دو گنا اضافہ ہو گیا، الائچی آٹھ ہزار فی کلو۔صرف موت اور خون سستا رہ گیا ہے، صنعت تباہ ہو چکی ہے۔ جس کے پاس کچھ پیسے ہیں وہ باہر بھاگنے پر مجبور ہو گیا۔حکومت ہر وہ کام کیا جس کے نہ کرنے کا اعلان کیا گیا، جو اعلانات کئے ایک بھی کام نہ کیا۔سابق جرنیلوں اور بیوروکریسی اربوں میں کھیل رہی ہے۔ اپیل کرتا ہوں اپنے اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کی خاطر جماعت، اسلامی کو اپنا لیں.
مزیدخبریں