سونا 500 روپے سستا

Oct 22, 2020 | 14:14 PM

admin
(ایک نیوز نیوز) رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران شہر بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کمی سے ایک ہزار 916 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ فی اونس سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔ فی تولہ سونے کی طرح 10گرام سونے کی قدر 429 روپے کے اضافے کے ساتھ99 ہزار 194روپے ہوگئی ہے۔ دریں اثناء فی تولہ چاندی کی قیمت میں 10 اور دس گرام کی قیمت میں 8.57 روپے فی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد قیمت بالترتیب 1240 اور 1063.10 روپے ہو گئی ہے۔
مزیدخبریں