مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقہ عظمت پور میں مدرسے کے درخت کاٹنے کے معاملے پر دو فریقین میں تنازع ہوگیا،تلخ کلامی کے بعد ایک فریق کی جانب سے پولیس کو طلب کیا گیا تھا،عینی شاہدین کیمطابق اس دوران دوبارہ تلخ کلامی شروع ہوئی تو پولیس اور ایک فریق نے مدرسے کے طالبعلم یاسر کو تشدد کا نشانہ بنایا،یاسر کے ورثاء کیمطابق تشدد کا دوران پولیس اہلکاروں اور مخالفین نے یاسر کی گردن دبائی جس کے باعث اسکی موت واقع ہوگئی،واقعے کے بعد مرنے والے نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال علی پور منتقل کردیا گیا،اس موقع پر ورثاء نے پولیس کیخلاف احتجاج بھی کیا،پولیس ترجمان وسیم خان کیمطابق واقعے کے بعد عبدالغفور نامی اے ایس آئی سمیت 3 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ورثاء کے بیان پر پولیس اہلکاروں سمیت دیگر ملزمان کے خلاف تھانہ صدر علی پور میں قتل کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے.
مبینہ تشدد سے مدرسے کا طالبعلم جاں بحق
Oct 22, 2020 | 11:46 AM
مظفرگڑھ(ایک نیوز نیوز) علی پور میں پولیس اور مخالفین کے مبینہ تشدد سے مدرسے کا طالبعلم جاں بحق ہوگیا،قتل کے واقعے کے بعد پولیس کے ایک اے ایس آئی سمیت 3 اہلکاروں کو گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا.