حزب اللہ کے راکٹ حملے میں اسرائیلی شہری ہلاک

حزب اللہ کے راکٹ حملے میں اسرائیلی شہری ہلاک
کیپشن: An Israeli citizen was killed in a Hezbollah rocket attack

 ویب ڈیسک:لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے راکٹ حملے میں ایک اسرائیلی شہری ہلاک ہو گیا۔ 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق لبنان سے 10 راکٹ فائر کیے گئے جس میں سے کچھ لببان کی سرحد کے قریب اسرائیلی شہر نہاریہ کے علاقے معالوت میں گرے۔

صیہونی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے راکٹ حملے میں ہلاک 27 سالہ شہری برین دیرکتور کی لاش ایک گراؤنڈ سے ملی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے حملے میں یہ نہاریہ میں گزشتہ ایک ماہ کے اندر ہونے والی چوتھی اور اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی جنگ میں 48 ویں شہری ہلاکت ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر حزب اللہ کی جانب سے فائر کیے گئے میزائلوں کی ویڈیوز بیھ زیر گردش ہیں جس میں سے کم از کم 3 میزائلوں کو اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔