ادارہ شماریات کےہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری 

Nov 22, 2024 | 15:50 PM

 ایک نیوز: ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری  کردیئے گئے، ایک ہفتے میں مہنگائی میں ایک مرتبہ پھر 0.67 فیصد کا اضافہ  ہوا،مہنگائی کی بڑھنے کی سالانہ شرح 4.92 فیصد ریکارڈ کی گئی،ایک ہفتے میں 17 اشیاء مہنگی اور 11 اشیاء سستی ہوئیں، ایک ہفتے میں 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔  

ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کےمطابق   ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 20.72 فیصد کا اضافہ ریکارڈ   ہوا،آلو کی قیمت 3.81 فیصد، لہسن کی قیمت 3.42 فیصد بڑھی، انڈے فی درجن 3.16 فیصد اور ایک کلو گھی کی قیمت 2.30 فیصد بڑھی ،لیڈیز سینڈل کی قیمت میں 55.62 فیصد کا اضافہ ہوا ۔  

رپورٹ کےمطابق  ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 2.97 فیصد کی کمی ہوئی، دال چنا 1.70 فیصد اور ایل پی جی 0.80 فیصد سستی ہوئی۔ 

مزیدخبریں