خواجہ آصف کا بشری بی بی کے سعودی عرب سے متعلق بیان پر رد عمل 

خواجہ آصف کا بشری بی بی کے سعودی عرب سے متعلق بیان پر رد عمل 
کیپشن: Khawaja Asif's reaction to Bushra Bibi's statement about Saudi Arabia

 ایک نیوز: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف  بشریٰ بی بی کے  سعودی عرب سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کل اپنی ڈوبتی کشتی بچانے کے لیے انتہائی گھٹیا اور غلیظ حرکت کی گئی ۔ 

تفصیلات کےمطا بق خواجہ  آصف  نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اب وہ اپنے اپ کو شریعت کہہ رہی ہیں کیونکہ انہیں ہی وہاں لے جایا گیا تھا، اگر وہ شریعت ہیں تو اللہ حافظ ہے، کل اپنی ڈوبتی کشتی بچانے کے لیے انتہائی گھٹیا اور غلیظ حرکت کی گئی۔ 

انہوں نے کہا سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تاریخی مذہبی ثقافتی تعلقات ہیں، پاکستان کے 28 لاکھ شہری سعودی عرب میں کام کرتے ہیں ،روزی کماتے ہیں، سعودی عرب سے  پاکستان کو ملنے والی ترسیلات کا ڈائریکٹ تعلق ہے،سجدہ صرف اللہ کیلئے ہے یہ کس کس چیز کیلئے سجدہ ریز ہوتے ہیں ،ان حرکتوں کے باجود اپنے آپ کو مذہب کے ٹھیکیدار بھی سمجھتے ہیں ،جس ملک کے متعلق بیان دیا وہاں سے گھڑی لے کر کاروبار کیا گیا ۔ 

ان کا مزید کہنا تھا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سب نے تحائف لیے لیکن میرے لیڈر کو بے گناہ گرفتار کیا گیا ،میٹنگ میں علی امین گنڈا پور کو جواب نہیں دیا گیا ڈوبتی کشتی کو بچانے کیلئے ایسی حرکت گھٹیا پن کی نشانی ہے ،قمر جاوید باجوہ کو اس الزام کی تردید کرنی  چاہئے ،اب بشریٰ بی بی اپنے آپ کو شریعت کہہ رہی ہے یہ سیاسی اور مذہبی دیوالیہ پن بھی ہے ۔