سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 4دہشتگرد ہلاک  

Nov 22, 2024 | 14:38 PM

ایک نیوز:سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں تین الگ الگ کارروائیاں، چار دہشت گرد مارے گئے ۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے 3 اضلاع میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ بلوچستان کے ضلع آواران میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد مارے گئے، ہلاک دہشتگردوں کی  شناخت نیاز عرف گھمن، ظریف عرف شاہجہاں کے نام سے ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں ایک اور آپریشن میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ کیچ میں ایک اور کارروائی میں مزید ایک اور دہشتگرد ہلاک ہوا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد فورسز کیساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، ہلاک ہونے والے دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو مطلوب تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کا امن، ترقی سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں