ویب ڈیسک: مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں بھارتی فوج پر حملے میں2افسروں سمیت 4فوجی ہلاک ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بھارتی فوج کا ایک میجر اور ایک کیپٹن شامل ہے۔ضلع راجوڑی کے حملے میں بھارتی ایلیٹ فورس کے 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
حملےکے بعد بھارتی فوج نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اس دوران قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری نوجوان کو محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں شہید کیا گیا۔