ویب ڈیسک :وزارتِ بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک اور خط لکھ دیا ۔
تفصیلات کےمطابق خط میں کہا گیا کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو تین ماہ کی توسیع کا نوٹیفکیشن 4 نومبر کو جاری ہوا، مینجمنٹ کمیٹی بورڈ آف گورنرز تشکیل دے اور جلد سے جلد چیئرمین پی سی بی کے الیکشن کروائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی روز مرہ کے امور دیکھے، اعلیٰ عہدے پر تقرریاں نہ کرے، کمیٹی کو تین ماہ سے زائد توسیع نہیں دی جائے گی۔
آئی پی سی کے خط کے مطابق وفاقی کابینہ نے مینجمنٹ کمیٹی کو چیئرمین کے انتخابات، بورڈ آف گورنرز تشکیل دینے کی ذمہ داریاں سونپی ہیں، مینجمنٹ کمیٹی سے چیئرمین پی سی بی کے انتخابات، بورڈ آف گورنرز تشکیل دینے میں عدم اطمینانی رہی، وسائل کو استعمال کرتے ہوئے اپنے ٹاسک کو پورا کرنے کی کوشش کریں اور وزارت سے رپورٹ شیئر کریں۔
خط میں کہا گیا کہ مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے اعلیٰ عہدے پر تقرریوں کو اختیارات کا غلط استعمال سمجھا جائےگا، مینجمنٹ کمیٹی ہفتہ وار رپورٹ ترتیب دےکر وزارت کو اپنے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کرسکتی ہے۔