ویب ڈیسک :بھارتی ریاست اڑیسا میں چوتھی جماعت کا طالبعلم استاد کی طرف سے دی گئی اٹھک بیٹھک لگانے کی سزا کے دوران ہی چل بسا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایک دس سالہ طالبعلم اپنے کلاس ٹائم میں دیگر دوستوں کیساتھ کلاس سے باہر کھیل رہا تھا استاد نے ان سب کو بلاکر بطور سزا اٹھک بیٹھک لَگانے کا حکم دیا ۔ طالبعلم اٹھک بیٹھک لگارہا تھا کہ اس کی طبیعت ناساز ہوگئی ، سکول کے قریب ہی رہائش پذیر بچے کے والدین کو بتایا تووہ فو راً ہی سکول پہنچے اور بچے کو ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا۔طبیعت زیادہ خراب ہونے پربچے کو قریبی میڈیکل کالج اور ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نےان کی موت کی تصدیق کردی ۔
ایجوکیشن کے حکام نے سکول پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں اور اعلان کیا کہ ابھی تک ہمیں کوئی باقاعدہ اس حوالے سے درخواست نہیں دی گئی اگر بچے کے والدین نے باقاعدہ درخواست دی تو ذمہ داروں کیخلاف باقاعدہ کارروائی کی جائیگی۔