ویب ڈیسک:بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کی جاسوس تھرلر ایکشن فلم “ٹائیگر تھری400کروڑ کے کلب میں داخل ہو گئی۔
منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم “ٹائیگر 3″ نے ریلیز کے صرف 10 دن میں مجموعی طور پر 400 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔
“ٹائیگر 3″ کے اس سنگِ میل عبور کرنے پر یش راج فلم کی جانب سے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر خصوصی پوسٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ “ٹائیگر 3 نے بھارت سمیت پوری دُنیا میں شائقین کا دل جیتنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے”۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ “شائقین اپنے قریبی سینما گھروں میں جاکر ہندی، تیلگو اور تامل زبانوں میں ٹائیگر 3 دیکھیں”۔
واضح رہے کہ “ٹائیگر 3″ کو رواں ماہ دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا، فلم تین زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز ہوئی۔
فلم میں جہاں سلمان خان نے جاسوس ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے تو وہیں کترینہ کیف بھی زویا نامی جاسوس کے کردار میں نظر آئیں جبکہ عمران ہاشمی نے فلم میں وِلن کا کردار نبھایا ہے۔
تھرلر ایکشن فلم “ٹائیگر 3″ میں ناصرف سلمان خان بلکہ شاہ رخ خان اور ہریتھک روشن بھی نظر آئے، ان دونوں اسٹارز کو فلم میں مختصر کردار کے لیے شامل کیا گیا۔
سلمان خان کی ٹائیگر تھری 400کروڑ کے کلب میں داخل
Nov 22, 2023 | 20:46 PM