ویب ڈیسک :نگران حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی۔بینکو ں کے منافع پر ٹیکس عائد کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر نے بینکوں کے غیرمعمولی منافع پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا۔بینکوں کے غیرمعمولی منافع پر ٹیکس آئی ایم ایف کے مطالبے پر لگایاگیا۔ونڈفال ٹیکس سے سالانہ 33سے35ارب کے درمیان ٹیکس وصول ہوگا ۔
ایس آر او ایف بی آر نے 40 فیصد ٹیکس کی ادائیگی کیلئے آخری تاریخ کا اعلان کردیا، بینکوں کے اضافی منافع پر 40 فیصد ٹیکس کی ادائیگی کی آخری تاریخ 30 نومبر ہوگی، ایس آر او سال 2021 اور 2022 کی اضافی آمدن پر 40 فیصد ٹیکس عائد ہے، ایس آر او تاریخ میں توسیع کیلئے ٹیکس دہندہ درخواست دے سکتا ہے، ایس آر او ونڈ فال ٹیکس سیکشن 99 ڈی کے تحت وصول کیا جائے گا۔