ویب ڈیسک : سکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرنز شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ قانون ، آئین اور ملک کا احترام کیا جائے، جب جمہور کی مرضی کے مطابق اقتدار نہ ملے تو دکھ اور مایوسی تو ہوتی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا کہ 1967 میں ذولفقار علی بھٹو نے حقیقی جمہوریت کو متعارف کروایا،معاشرے کی بدقسمتی ہے کچھ لوگ سیاست کو گالی میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں ۔بدقسمتی ہے غیر جمہوری لوگ سیاسی کارکن کو حقارت کی دیکھنا چاہتے ہیں،سیاست عبادت ہے سیاست گالی نہیں ہے۔شازیہ مری نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو یہی بات کر رہے ہیں ہماری لڑائی کسی شخص سے نہیں ہے کسی سیاسی جماعت سے نہیں ،ہماری لڑائی مہنگائی و بے روزگاری سے ہے۔ہم غریب اور پسی ہوئی عوام کی آواز ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ کہا جارہا ہے کہ ہماری بات ہوگئی ہے ،میں ان سے کہوں گی عوام سے بات کرو عوام کی آواز بنو عوام سے بات کرو،قربانیاں ہم دے رہے ہیں قربانیوں کو گالی مت دیں، ہمیں بتاؤ کس سے بات ہوئی ہے کس نے بتایا ہے کہ آپ وزیراعظم ہوں گے۔ان کا کہناتھا کہ فخر سے کتہی ہوں پی پی پی نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اور اب بھی تیار ہے،پی پی نے کبھی بھی نفرت کی بات نہیں کی،آصف زرداری نے 2013 کے الیکشن میں تحفظات کے باوجود قبول کئے تھے۔