ویب ڈیسک:شمالی وزبرستان کے علاقے رزک میں سکیورٹی فورسز کے قافلے کے نزدیک بارودی مواد کے دھماکے میں 2فوجی وجوان شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بارودی مواد کے دھماکے میں 33سالہ لانس نائیک احسان بادشاہ اور 30سالہ لانس نائیک ساجد حسین شہید ہوئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔