ویب ڈیسک :سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی عطاتارڑ کی گاڑی پر پتھراؤ کی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی۔ن لیگ نے ویڈیو میں عطاتارڑ کی موجودگی کی تردیدکردی ۔
تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیووائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ لوگ ایک سفید گاڑی پر پتھراؤ کرکے گاڑی کو بھاگنے پر مجبور کررہے ہیں، سوشل میڈیاپر تحریک انصاف کے حامی اکاؤنٹس کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ن لیگ رہنما عطا تارڑ ووٹ مانگنے اپنے حلقے کے دیہاتوں میں گئے اور لوگوں کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کی کہ "ہماری بات ہوگئی ہے" تم لوگ کسی اور کو ووٹ دیکر اپنا ووٹ ضائع کروگے۔ووٹ صرف ن لیگ کو دیں جس پرلوگوں نے مشتعل ہوکر عطاتارڑ کی گاڑی پر حملہ کردیا اور انہیں بھاگنے پر مجبور کردیا ۔
عطا تارڑ پر پتھراؤ
— PTI Faisalabad Official (@RanaSar33884226) November 22, 2023
ن لیگ رہنما عطا تارڑ ووٹ مانگنے اپنے حلقے کے دیہاتوں میں گئے اور لوگوں کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کی کہ "ہماری بات ہوگئ ہے" تم لوگ کسی اور کو ووٹ دیکر اپنا ووٹ ضائع کروگے ہماری حکومت میں تمہارا کوئ کا نہیں ہوگا۔#میرا_لیڈر_ہے_عمران pic.twitter.com/qW97Pr9pys
ویڈیو کی حقیقت :
ن لیگ کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو کسی اور کی ہےگاڑی میں موجود شخص عطاتارڑ نہیں بلکہ کوئی اور ہے ،مریم اورنگزیب نے اس کی تردیدکی اور ایکس(ٹویٹر)پر اپنے پیغام میں کہا کہ سیاسی انتقام، نفرت، حسد اور ناکامیوں سے اندھے اور پاگل ہو جانے والے کرداروں کی عقل پر بھی پتھر پڑ گئےہیں جو اس وڈیو کلپ کو جھوٹ بول کر عطاء اللہ تارڑ سے منسوب کیا جارہا ہے۔ ایک طرف یہ جھوٹ پھیلا رہے ہیں تو دوسری طرف آفیشل اکاؤنٹ سے پتھراؤ کرنے کے جرم کا اعتراف بھی کر رہے ہیں .
اتنی بے شرمی اور ڈھٹائی کہ جس کی مثال نہیں ملتی۔ چوہدری موسیٰ الٰہی کے اوپر کوٹلہ عرب خان گجرات میں جو حملہ ہوا، اس پر عطا تارڑ کا نام لکھ کر صرف ایک بات ثابت ہوتی ہے کہ عطا تارڑ کی پی ٹی آئی کو شدید تکلیف ہے۔ اس تکلیف کا کوئی علاج نہیں۔ پی ٹی آئی کے جھوٹ بے نقاب کرتا رہوں گا https://t.co/V6bCsfA1h8
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) November 22, 2023
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ کسی کو بھی پتھر مارنا غلط اور قابل مذمت ہے۔ یہ سوچ صرف 9 مئی کے مجرموں کی ہو سکتی ہے جنہوں نے مسجدِ نبوی (ص)کی حرمت کا ادب کیا نہ ہی مدینہ منورہ کی پاک سر زمین پہ فتنہ، فساد، انتشار اور نفرت پھیلانے سے باز آئے۔اللہ تعالیٰ انہیں ہدایت دے۔ آمین۔
سیاسی انتقام، نفرت، حسد اور ناکامیوں سے اندھے اور پاگل ہو جانے والے کرداروں کی عقل پر بھی پتھر پڑ گئے جو اس وڈیو کلپ کو جھوٹ بول کر عطاء اللہ تارڑ سے منسوب کیا جارہا ہے۔ ایک طرف یہ جھوٹ پھیلا رہے ہیں تو دوسری طرف آفیشل اکاؤنٹ سے پتھراؤ کرنے کے جرم کا اعتراف بھی کر رہے ہیں . کسی… https://t.co/FyTEcjS3TF
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 22, 2023
عطاتارڑ نے ویڈیو کی حقیقت بیان کرتے ہوئے لکھا کہ اتنی بے شرمی اور ڈھٹائی کہ جس کی مثال نہیں ملتی۔ چودھری موسیٰ الٰہی کے اوپر کوٹلہ عرب خان گجرات میں جو حملہ ہوا، اس پر عطا تارڑ کا نام لکھ کر صرف ایک بات ثابت ہوتی ہے کہ عطا تارڑ کی پی ٹی آئی کو شدید تکلیف ہے۔ اس تکلیف کا کوئی علاج نہیں۔ پی ٹی آئی کے جھوٹ بے نقاب کرتا رہوں گا۔