ویب ڈیسک :لاہورہائیکورٹ نے رہنما پی ٹی آئی خدیجہ شاہ کی نظربندی کیخلاف درخواست پر ڈپٹی کمشنر کو فیصلے کاحکم دیدیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف درخواست گزار کو متعلقہ حکام سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی ۔
ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔
خدیجہ شاہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ خدیجہ شاہ کوئی کریمنل نہیں اور وہ کاروباری فیملی سے تعلق رکھتی ہے۔
وکیل نے استدعا کی کہ خدیجہ شاہ کو اسی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے قرار دیا کہ خدیجہ شاہ کے ٹویٹ کا ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے فیصلے میں ذکر کیا، ہم ڈپٹی کمشنر کو ڈائریکشن دے دیتے ہیں کہ وہ قانون کے مطابق آپکی نظر بندی کی درخواست پر فیصلہ کر دیں۔