ویب ڈیسک:پولیس شہدا کے اہلخانہ کیلئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس کے مرکزی صدر بابر سلہری کی ہدایت پرسیالکوٹ پولیس کے ساتھ MOU سائن کیاگیا۔
ضلعی چیئرمین راناعابد محمود،ضلعی صدر چودھری شہزاد انور،ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر جمیل احمد ،سی ای او مشتاق میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹروسیم نواز نے ایم او یو پردستخط کئے۔
ترجمان عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس کاکہنا تھاکہ ایم او یو کا مقصدانسانی حقوق کا تحفظ اور پولیس شہدا کے خاندانوں کے لیے فر ی میڈکل اور تعلیمی سہولیات مہیا کر نا ہے۔