شہریوں کیلئے خوشخبری: ایل ڈی اے سٹی میں بجلی کنکشن کی منظوری

شہریوں کیلئے خوشخبری: ایل ڈی اے سٹی میں بجلی کنکشن کی منظوری
کیپشن: Good news for citizens: Approval of electricity connection in LDA City

ایک نیوز: ایل ڈی اے سٹی کی ڈویلپمنٹ میں انتہائی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کے مسلسل فالو اپ سے ایل ڈی اے سٹی کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے سٹی میں بجلی کے کنکشن میں حائل تمام رکاوٹیں دور کر لی گئیں۔ ایل ڈی اے نے وفاقی حکومت نیپرا سے ایل ڈی اے سٹی کے بجلی کنکشن کی منظوری لے لی۔

بجلی کے کنکشن سے ایل ڈی اے سٹی میں ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی آئے گی۔ ایل ڈی اے سٹی کے سی بلاک کا قبضہ آئندہ ماہ دسمبر میں دیا جا رہا ہے۔ سی بلاک کے بعد جناح سیکٹر کے دیگر بلاکس کا قبضہ دینے کی بھی تیاریاں کی جارہی ہیں۔