بغاوت ناکام ، اوپن اے آئی کے سی ای او اور صدر کی گھر واپسی

sam altman
کیپشن: sam altman
سورس: google

 ویب ڈیسک  : سیم آلٹ مین اوپن اے آئی کے سی ای او کے طور پر واپس آئیں گے، ۔ سابق صدر گریگ بروک مین، جو آلٹ مین کی برطرفی کے خلاف احتجاجاً مستعفی ہوئے تھے، بھی واپس آجائیں گے۔

 رپورٹ کے مطابق  اوپن اے آئی کمپنی نے  اپنے بیان میں کہا ہے کہ  سیم  آلٹ مین  واپس آرہے ہیں جبکہ  بریٹ ٹیلر، لیری سمرز اور ایڈم ڈی اینجیلو پر مشتمل ایک نئے بورڈ کے ساتھ واپس آنے کا "اصولی طور پر معاہدہ"  کیا گیا ہے۔ ڈی اینجیلو نئے بورڈ میں  گذشتہ بورڈ  کی نمائندگی  کریں گے۔

 نیا بورڈ کا بنیادی کام  جانچ پڑتالکے بعد  9 لوگوں تک کا ایک توسیعی بورڈ مقرر کرنا ہے جو OpenAI کی حکمرانی کو دوبارہ ترتیب دے گا۔

 مائیکروسافٹ کمپنی ، جس نے کمپنی میں اربوں کی سرمایہ کاری  کررکھی ہے، اس توسیع شدہ بورڈ میں ایک نشست حاصل کرنا چاہتا ہے، سی ای او مائیکرو سافٹ ستیہ ناڈیلا نے کہا کہ کمپنی مزید "سرپرائزز" نہیں چاہتی۔

 یادرہے اوپن اے آئی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کے سی ای او اور ڈائریکٹر سیم آلٹ مین کو عہدے سے اچانک برطرف کر دیا تھا۔سیم آلٹ مین کی برطرفی کے بعد اوپن اے آئی کے صدر کوفاؤنڈر گریگ براکمین بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ کمپنی کا الزام   تھا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے آلٹ مین کی صلاحیت پر اعتماد ختم ہونے کی وجہ سے ان کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ۔

مصنوعی ذہانت کی فرم اوپن اے آئی کی مالیت کو صفر سے 90 ارب ڈالر تک پہنچانے والے 38 سالہ سیم آلٹ مین نے چیٹ جی پی ٹی بوٹ بنا کر مصنوعی ذہانت کی دنیا میں انقلاب برپا کیا۔