کابینہ کی عمران خان سمیت 29 افراد کانام ECLمیں ڈالنےکی سفارش

Nov 22, 2023 | 14:57 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت 29 افراد کا نام ای سی ایل پر ڈالنے اور 13مختلف نوعیت کے کیسز کو ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کردی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر داخلہ اور وزیر مواصلات وریلویز شاہد اشرف تارڑ نے شرکت کی، جب کہ وزارت داخلہ اور دیگر اداروں کے افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں ای سی ایل سے متعلق مختلف نوعیت کے کیسز کا جائزہ لیا گیا اور ذیلی کمیٹی نے 41 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی۔

ذیلی کمیٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 29 افراد کو ای سی ایل پر ڈالنے اور 13 مختلف نوعیت کے کیسز کو ای سی ایل سے نکالنے کی بھی سفارش کی۔

کمیٹی نے عدلیہ کی ہدایات پر7 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے، اور نظرثانی اپیلوں میں سے 3 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی۔

ذیلی کمیٹی کی سفارشات حتمی منظوری کے لئے نگران وفاقی کابینہ کو ارسال کی جائیں گی۔

مزیدخبریں