آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی
کیپشن: ICC has released a new ranking of ODI players

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی،بھارت کے شبمن گل کی پہلی پوزیشن برقرارہے جبکہ پاکستان کے بابراعظم کا رینکنگ میں دوسرا نمبرہے۔

شبمن گل اور بابراعظم میں صرف 2رینکنگ پوائنٹس کا فرق ہے،شبمن گل کے 826اور بابراعظم کے 824پوائنٹس ہیں، پاکستان کے فخرزمان کا رینکنگ میں 14واں نمبر ہے،آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ16درجے ترقی کے بعد 15ویں نمبر پر آگئے،آسٹریلیا کے مارنس لبوشین 8درجے ترقی کے بعد 22ویں نمبر پر آگئے۔

بولرز میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج کا پہلا نمبر برقرارہے،آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے، پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 9ویں نمبر پر آگئے۔

آل راؤنڈر میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرارہے۔