سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ
کیپشن: 900 per tola increase in gold price

ایک نیوز: کراچی کی فی تولہ قیمت میں آج بھی اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ 

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ سونا 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 766 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 10 گرام سونا 1 لاکھ 85 ہزار 614 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کے اضافے سے 2022 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔ 

چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 550 روپے پر مستحکم رہی۔